پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کر دیئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کے لیے 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کر دیا گیاہے۔
شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو ابھی اسی عرصے کے لئے این او سی جاری کر دیا گیاہے۔
کاشف علی کو کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے لئے ، محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کے لئے 18 جولائی تک این او سی دیا گیا ہے۔
شان مسعود کو لیسٹر شائر کے لیے یکم ستمبر تک این او سی ملا ہے جبکہ حسن علی کو واروکشائر کاؤنٹی کے لیے 30 ستمبر تک این او سی دیا گیا ہے۔
محمد عباس کو دو جولائی اور خرم شہزاد کو 27 ستمبر تک کاؤنٹی کرکٹ کے لئے ، محمد نواز کو گیانا سپر لیگ اور سی پی ایل جبکہ خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ کے لئے این او سی دیا گیا ہے۔
محمد حسان خان کو سی پی ایل کے لئے این او سی دیا گیا ہے۔
فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی میجر لیگ کرکٹ کے لئے این او سی دیا گیا ہے۔