مودی راج، گیارہ سالہ دور جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر قائم، نااہل مودی حکومت جھوٹ پر مبنی بیانیے، حقائق چھپانےاور میڈیا کے ذریعے سچ کو دفنانے میں ماہر ہے۔ مودی کی قیادت میں سچ، احتساب اور شفافیت غائب، صرف فوٹو شوٹس اور جھوٹے اشتہارات باقی، احمدآباد طیارہ حادثہ میں دو سو ستر سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔
مودی سرکار کی جانب سے صرف خاموشی اور بے حسی ہے ،بھارتی سول ایوی ایشن کا نظام شدید عملے کی کمی کا شکار ہے۔
دو ہزار سترہ سے دو ہزار بائیس کے درمیان دو سو چوالیس ریلوے بڑے حادثات ہوئے۔
مودی کی توجہ صرف بھارت کی نئے ٹرینوں کی افتتاحی تقریبات پر رہی، اشتہاروں میں شائننگ انڈیا، لیکن حقیقی بھارت بھوک، غربت اور افلاس کا شکار ہے۔
بھارت ہنگر انڈکس میں ایک سو ستائیس میں سے ایک سو پانچ پر آچکا ہے مودی راج میں سوال پوچھنے والا ’غدار، بھارت صحافتی آزادی میں ایک سو اکیاون ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
مودی کے اپنے گجرات میں اموات تینتیس گنا زیادہ، سرکاری گنتی فراڈ نکلی۔
مودی سرکار نے پارلیمنٹ کو آج تک نہیں بتایا کہ لاک ڈاؤن میں کتنی چھوٹی صنعتیں بند ہوئیں، کتنے مزدور بے روزگار ہوئےپلوامہ حملے میں چالیس بھارتی جوان ہلاک ہوئے۔
مگر چھ سال بعد بھی نہ انصاف ملا، نہ سچ سامنے آیا۔
پلوامہ اور پہلگام حملوں پر صرف مودی نے اپنی سیاست چمکائی ، کمبھ میلہ بھگدڑ کی اموات پر بھی مودی نے عوام کو گمراہ کیا۔
بھارتی حکومت نے سینتیس اموات بتائیں، بی بی سی رپورٹ کے مطابق بیاسی افراد جان سے گئے۔
پہلگام حملے پر بھی مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے عوام کو گمراہ کیا، سیاحوں کی سیکورٹی مکمل طور پر ناکام ہے۔