پاکستان کے معروف یوٹیوبر ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ رجب بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیاہے جس میں یوٹیوبر کا کہناتھا کہ میرے گھر پر فائرنگ کی گئی اور گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں، فائرنگ کے باعث کتا بھی گولی لگنے سے مر گیا۔ مقدمے میں 440 اور 429 دفعات درج کی گئیں ہیں ۔
ایف آئی آر کے متن میں رجب بٹ نے کہاہے کہ میں رات کو دوستوں کے ساتھ باہر تھا کہ 9 بج کر 45 منٹ پر گھر سے فون کال آئی اور بتایا گیا کہ کلٹس گاڑی پر کچھ لوگ گھر کے باہر مجھے گالیاں دے رہے تھے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ، میں نے 15 پر کال کر کے واقعہ کی اطلاع دی ۔ نامعلوم افراد نے میرے اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی نیت سے فائرنگ کی ، مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔