حکومت چینی مافیا کے سامنے بے بس، ذخیرہ اندوزی تو نہ روک سکی الٹا چینی درآمد پر چھوٹ دے دی

ہماری ویب  |  Jul 10, 2025

عوام کو ریلیف دینے کے نام پر حکومت کی جانب سے چینی مافیا کو نوازنے کا سلسلہ نہ رک سکا، حکومت نے ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر تمام درآمدی ٹیکسز اور ڈیوٹیز پر چھوٹ دیدی۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کے اہم اجلاس میں چینی کی دستیابی، معیار، قیمتوں میں استحکام اور درآمدی طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹ میں توازن برقرار رکھنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کروائی جائے تاکہ حکومتی کنٹروں کو یقینی بنایا جاسکے، اس سسلے میں پہلے 2 لاکھ ٹن پھر دوسرا ٹینڈر 1.5 لاکھ ٹن چینی کے لیے دیا جائے گا۔

دوسری جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ناراضگی اور بارہا ہدایات کے باوجود چینی کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومتیں مکمل بے بسی کا اظہار کرچکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More