سندھ ہائیکورٹ میں فلم پروڈیوسر، رائٹر، ڈائریکٹر جمشید محمود کی سزا کےخلاف اپیل کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے جمشید محمود کو ماتحت عدالت سے دی گئی سزا معطل کردی۔
عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض جمشید محمود عرف جامی کی ضمانت منظور کی۔ وکیل حافظ محمد یحییٰ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کہ جمشید محمود عرف جامی کو آج جیل سے رہا کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ڈائریکٹ کمپلین پرجمشید محمود عرف جامی کو دو سال قید اور جرمانےکی سزا سنائی تھی۔
جامی کےخلاف فلم، میوزک ڈائریکٹر سہیل جاوید نے ہتک عزت کے تحت ڈائریکٹ کمپلین دائر کی تھی۔