اسٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان برقرار، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گیا

ہماری ویب  |  Aug 20, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 50 ہزار 900 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تیل، گیس، سیمنٹ اور بینکنگ سمیت دیگر منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرمایہ کاری کے سبب انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو اہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز سے ہی تیزی کی رفتار بڑھ گئی ہے، پیر کو تیزی کے سبب کے ایس ای انڈیکس ایک لاکھ 48 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، منگل کو ایک لاکھ 49ہزار اور ایک لاکھ 50 ہزار کے سنگ میل عبور ہوگئے تھے تاہم بعد میں ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رہ سکی تھی لیکن بدھ کو ٹریڈنگ شروع ہونے کے بعد تیزی کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا اور ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور ہوگئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری پاکستان کی ریٹنگ مستحکم ظاہر کی گئی ہے جب کہ دیگر معاشی اعشاریے بھی مستحکم ہورہے ہیں اس کے علاوہ گردشی قرضوں کے حوالے سے پالیسی بھی بنائی جارہی ہے اس تمام صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کار زیادہ متحرک ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More