کراچی چیمبر نے حکومت سندھ کو بھیجے گئے خطوط میں کیا کہا تھا؟
کراچی چیمبر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،کمشنر سید حسن نقوی ،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کو تین ماہ قبل اپریل میں خطوط لکھے گئے تھے۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر جاوید بلوانی کی جانب سے سندھ حکومت کے نام لکھے گئے خطوط میں مون سون بارشوں سے پہلےڈرینیج سسٹم،نالوں کی صفائی اور رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا تھا۔
کراچی چیمبر کی جانب سے گزشتہ سالوں میں مون سون بارشوں کے دوران تباہ کاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ آنے والے مون سون میں پچھلے سالوں کی طرح صورت حال نہ بنے اس سےپہلے اقدامات کیے جائیں کہ بارشوں میں شہریوں کے معمولات زندگی اور تجارتی و صنعتی سرگرمیاں بحال رہے لیکن کراچی چیمبر کے ترجمان کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی چیمبر کے لیٹرز کو سنجیدہ نہیں لیا جس کے نتیجے میں بارشوں کے بعد شہر کے تباہ انفرااسٹرکچر کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔