پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندی پر، انڈیکس 156 ہزار کی حد عبور کر گیا

ہماری ویب  |  Sep 08, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 1800 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد ایک لاکھ 56 ہزار کی سطح عبور کر گیا جو اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی نئی ترین سطح ہے۔

کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ اہم شعبوں میں سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث ہوا۔ سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز اور بجلی پیدا کرنے والے اداروں کے شیئرز میں بھی نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی جب 100 انڈیکس 1611 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 154,277 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More