نماز پڑھنے کے لئے میک اپ کی کیا ضرورت تھی.. نعیمہ بٹ کی حجاب میں تصویر دیکھ کر صارفین بحث کرنے لگے

ہماری ویب  |  Sep 10, 2025

"نماز تو اللہ اور بندے کا ذاتی تعلق ہے، اس کی نمائش کیوں کرنی؟"

"یہی اداکارائیں چند گھنٹوں بعد فیشن ایونٹس میں مختلف انداز میں نظر آتی ہیں، دکھاوا سب کچھ ہے۔"

"نماز پڑھنا اچھی بات ہے، مگر اس پر تنقید کرنا بھی درست نہیں، کم از کم کسی نیک عمل کو سراہنا چاہیے۔"

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ حال ہی میں اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث خبروں میں آگئیں۔ نعیمہ بٹ نے انسٹاگرام پر نماز ادا کرنے کے بعد حجاب میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ نہایت پُرسکون اور پُر وقار نظر آئیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا: "واقعی، نماز ہی کائنات میں میرے لیے سب سے محفوظ جگہ ہے۔ شب بخیر۔"

یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے پسند کیا، تاہم کچھ صارفین نے اس پر تنقید بھی کی۔ سوشل میڈیا پر ایک طرف ان کے انداز اور الفاظ کو سراہا گیا تو دوسری جانب کئی لوگوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عبادت کو یوں عام کرنا ضروری ہے؟ جبکہ کچھ لوگوں نے نعیمہ کے میک اپ اور نقلی پلکوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

نعیمہ بٹ نے مختصر عرصے میں ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم" کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی، جہاں ان کے کردار رباب کو مداحوں نے خوب پسند کیا۔ ڈرامے میں ان کی جوڑی عماد عرفانی کے ساتھ خاص طور پر مقبول رہی۔ اس سے قبل وہ "جنڈو" اور "عہدِ وفا" جیسے پراجیکٹس میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی یہ اداکارہ اب ٹی وی اسکرین پر بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ساڑھے چار لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

یوں ایک عام سی پوسٹ نے نعیمہ بٹ کو ایک بار پھر سوشل میڈیا بحث کا مرکز بنا دیا ہے، جہاں لوگ عبادت، شہرت اور دکھاوے کے درمیان اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More