یہ ایئر فورس کا کارنامہ تھا آپ کا نہیں۔۔ حارث رؤف کے بھارتیوں کے خلاف اشاروں پر یاسر حسین ناخوش کیوں؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Sep 22, 2025

"بھائی جان! یہ پاکستان ایئر فورس کا کریڈٹ ہے، انہیں دے دو۔ آپ کا کام کرکٹ کھیلنا تھا، جو آپ سے ہو نہیں رہا۔"

ایشیا کپ سپر 4 میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، مگر میدان میں ایک لمحہ ایسا آیا جو سوشل میڈیا پر چھا گیا۔ بھارتی تماشائیوں نے حارث رؤف کو کوہلی کے نعرے لگا کر چھیڑا تو فاسٹ باؤلر نے انگلیوں سے 0-6 کا اشارہ کیا اور ہاتھ سے طیارہ گرانے کا ڈرامائی انداز بنا کر بھارتی شائقین کو جواب دیا۔

یہ اشارہ رواں سال مئی میں ہونے والے پاک بھارت تنازعے کی یاد دلا رہا تھا جب پاک فضائیہ نے 6 بھارتی طیارے، جن میں فرانسیسی رافیل بھی شامل تھا، مار گرائے تھے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی اور شائقین نے حارث کے اس ردعمل کو حب الوطنی قرار دیتے ہوئے سراہا۔

لیکن یہ سب یاسر حسین کو پسند نہ آیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کریڈٹ ایئر فورس کو جاتا ہے، کرکٹرز کا کام کھیل پر فوکس کرنا ہے، جو میچ میں نظر نہیں آیا۔ یاسر نے یہاں تک تجویز دی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک سال تک میچز معطل کرے اور صرف کھلاڑیوں کی ٹریننگ پر توجہ دے تاکہ کارکردگی بہتر ہو سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More