"اتنا اصلی رشتہ ہے، دل خوش ہوگیا۔"
"کمینے پنے کی باتیں نہ کرو بس یہی اس ویڈیو کا اصل مزہ ہے!"
"جھوٹی مکار سب سے بہترین جملہ ہے، دادی تو بالکل جوان لگ رہی ہیں۔"
سابقہ اداکارہ اور موجودہ انفلوئنسر اریج فاطمہ اکثر اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ شادی کے بعد امریکا منتقل ہونے والی اریج دو بیٹوں کی ماں ہیں اور مداحوں کو اپنی مذہبی اور ذاتی زندگی کے سفر سے باخبر رکھتی ہیں۔
حالیہ دنوں میں اریج نے اپنی دادی کے ساتھ ایک دلکش ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر چھا گئی۔ ویڈیو میں اریج نے بچپن کے بارے میں جھوٹی باتیں بنا کر دادی کے ساتھ مذاق کیا، جس پر دادی نے فوراً پیار بھرے غصے میں انہیں ٹوک دیا۔
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ سب کو عریج اور دادی کا معصوم، بے ساختہ اور مزاح سے بھرپور تعلق بے حد پسند آیا۔ کسی نے اس رشتے کو "سب سے سچا رشتہ" کہا تو کسی نے دادی کے جملے کو ویڈیو کا سب سے بہترین حصہ قرار دیا۔
یہ لمحہ نہ صرف مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر گیا بلکہ یہ بھی دکھایا کہ خاندان کے ساتھ ایسے خوشگوار لمحات ہی زندگی کو خوبصورت بناتے ہیں۔