’ایگزیما‘ سے بالی وڈ سٹار بھومی پڈنیکر بھی پریشان، جِلد کی وہ حالت جس میں خشکی اور خارش پیدا ہوتی ہے

بی بی سی اردو  |  Oct 05, 2025

Getty Imagesبھومی پڈنیکر کو فلم ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا سے شہرت حاصل ہوئی

بالی وڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے اپنی جلد کی حالت، اس سے ہونے والے درد اور تکلیف کے بارے میں بات کی ہے۔

درحقیقت، بھومی پڈنیکر نے انسٹاگرام پر اپنی جلد کی حالت ایگزیما اور ان سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں بات کی ہے۔

’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ اور ’دم لگا کے ہیشا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ بھومی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایگزیما کے ساتھ اپنے ’خراب‘ تجربے کے بارے میں لکھا ہے۔

بھومی پڈنیکر نے لکھا: ’جب بھی میں سفر کرتی ہوں یا میری خوراک اچھی نہیں ہوتی یا میں تناؤ کا شکار ہوتی ہوں تو ان کی وجہ سے میرا ایگزیما ابھر آتا ہے۔ یہ بہت مایوس کن ہے کیونکہ یہ دردناک اور تکلیف دہ ہے۔ میں جلد ہی اس بارے میں مزید بات کروں گی۔‘

اس رپورٹ میں ہم یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ حالت کیا ہے، اس کی علامات کیا ہیں اور اس کا علاج کیا ہے۔

ایگزیما کیا ہے؟

برطانیہ کے صحت عامہ کے ادارے این ایچ ایس کے مطابق ایگزیما جلد کی حالتوں کی ایک قسم ہے۔ ایگزیما حالات کے ایک گروپ کا نام ہے جس کی وجہ سے جلد خشک ہو جاتی ہے اور اس میں خارش اور جلن ہوتی ہے۔

ماہر امراضِ جلد ڈاکٹر انجو سنگلا کا کہنا ہے کہ ایگزیما کی کئی اقسام ہیں اور یہ جینیاتی رجحان یا وٹامنز کی کمی وغیرہ کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

پٹیالہ ضلع کے سابق سول سرجن اور جلد کے امراض کے ماہر ڈاکٹر ہریش ملہوترا کا کہنا ہے کہ ایگزیما کے دوران جلد خشک ہو سکتی ہے اور اس سے خون بھی نکل سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کسی کو وراثت میں مل سکتا ہے، یہ جسم میں کسی قسم کی کمی کی وجہ سے ہو سکتا ہے یا پھر یہ لباس، چپل یا دیگر اشیا سے ہو سکتا ہے۔

Getty Imagesایگزیما کی مختلف علامات ہے جن میں جلد کا خشک ہونا، پھٹنا، رنگ بدلنا، خارش ہونا وغیرہ شامل ہیںایگزیما کی کتنی اقسام ہو سکتی ہیں؟

این ایچ ایس کے مطابق، ایگزیما کے گروپ میں ایٹوپک ایگزیما، ویریکوز ایگزیما، ڈسکوائڈ ایگزیما، اور کانٹیکٹ ڈرمیٹیٹائٹس شامل ہیں۔

ایٹوپک ایگزیما: ایٹوپک ایگزیما یا ایٹوپک ڈرمیٹائٹس جلد کی ایک عام حالت ہے جو خارش، خشک اور پھٹی ہوئی جلد کا سبب بنتی ہے۔ یہ ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کر سکتی ہے، لیکن چھوٹے بچوں میں زیادہ عام ہے۔ یہ مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتی لیکن اس کی علامات کو دوائیوں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

ویریکوز ایگزیما: ویریکوز ایگزیما کو وینس، گریویٹیشنل یا سٹسیس ایگزیما بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک طویل مدتی جلد کی حالت ہے جو زیادہ تر نچلی ٹانگوں پر پائی جاتی ہے۔ یہ ان لوگوں میں عام ہے جو رگوں میں سوجن کا شکار ہوتے ہیں۔

ڈسکوائڈ ایگزیما: ڈسکوائڈ ایگزیما جلد کی ایک طویل مدتی (دائمی) حالت ہے جو جلد پر خارش، سوجن اور گول یا بیضوی دھبوں کا سبب بنتی ہے۔

کانٹیکٹ ڈرمیٹیٹائٹس: کانٹیکٹ ڈرمیٹیٹائٹس کسی خاص مادے سے رابطے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ خارش، چھالے، خشکی، اور جلد کی کریکنگ کا سبب بنتا ہے۔

Getty Imagesڈاکٹروں کا کہنا ہے اس کا علاج ایگزیما کی اقسام کے حساب سے ہوتا ہےایگزیما کی علامات کیا ہیں؟

این ایچ ایس کے مطابق ایگزیما کی علامات کسی بھی عمر میں شروع ہو سکتی ہیں، لیکن یہ عام طور پر بچوں اور چھوٹے بچوں میں شروع ہوتی ہیں اور عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہیں۔

اگرچہ بعض اوقات یہ علامات بدتر شکل میں ظاہر ہوتی ہیں، لیکن بعض اوقات ان میں بہتری نظر آنے لگتی ہے۔

اس کی علامات میں خارش، خشکی، جلد کا پھٹنا، جلد کا اترنا، اور جلد کا سرخ، سفید، جامنی یا سرمئی رنگت اختیار کرنا شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ایگزیما کی علامات میں چھالے پڑنا یا خون آنا بھی دیکھا جاتا ہے۔

کترینہ کیف کا 42 سال کی عمر میں ماں بننے کا فیصلہ:40 برس کی عُمر کے بعد ماں بننے سے متعلق کچھ اہم سوالوں کے جوابسلمان خان ’برین اینیورزم‘ میں مبتلا: دماغ کی شریانوں میں بنی گٹھلی جس کی ابتدائی علامت سر درد ہے’کانٹا لگا گرل‘: شیفالی کی اچانک موت کے بعد بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے والے طریقہ علاج پر بحث’وہ آخری دوست‘ کون ہے جس نے سری دیوی سمیت ہزاروں افراد کی میتیں پردیس سے ان کے آبائی وطن بھیجیںGetty Imagesایگزیما کسی بھی عمر میں جلد کے کسی حصے پر بھی ہو سکتا ہےایگزیما کا علاج کیا ہے؟

ڈاکٹر انجو سنگلا کہتی ہیں کہ ایگزیما کا علاج اس کی قسم پر منحصر ہے۔

سنگلا کے مطابق: ’مریض کو ضرورت کے مطابق سٹیرائڈز دی جاتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ مسلسل نمی رکھی جاتی ہے، جو کہ علاج کا ایک لازمی حصہ ہے، اگر جسم میں کوئی کمی پائی جائے تو اسے بھی پورا کرنا ضروری ہے۔‘

دوسری جانب ڈاکٹر ہریش ملہوترا کا کہنا ہے کہ ایگزیما کا دائرہ بہت وسیع ہے۔

ملہوترا کے مطابق: ’ایک بار جب یہ حالت ہو جائے تو اس کا علاج کرانا ضروری ہے اور اب سے اس بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ اس کی جڑ کیا ہے اور اس سے فاصلہ رکھنا ہو گا۔

’اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی چیک کرنا ہو گا کہ مریض کو اس حالت کے ساتھ کوئی اور سنگین بیماری تو نہیں ہے۔‘

Getty Imagesبھومی پڈنیکر کو تین بار فلم فیئر ایوارڈز مل چکے ہیںبھومی پڈنیکر کا فلمی سفر

بھومی پیڈنیکر نے اپنے فلمی سفر کا آغاز اداکار آیوشمان کھرانہ کے ساتھ سنہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دم لگا کے ہیشا' سے کیا۔ اس فلم کے لیے انھوں نے کافی وزن بھی بڑھایا۔

اس کے علاوہ انھوں نے اکشے کمار کے ساتھ 'ٹوائلٹ: اے لو سٹوری'، 'لسٹ سٹوریز'، 'بدھائی دو'، 'بھکشک' اور 'دی لیڈی کلر' جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

بھومی پڈنیکر نے اے این آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا: 'میرے لیے پچھلے 10 سال شُکر کے سوا کچھ نہیں رہے ہیں۔ میں ہر صبح اس احساس کے ساتھ اٹھتی ہوں کہ میں کسی فلم کے سیٹ کی طرف جا رہی ہوں اور یہی احساس سب کچھ ہے۔ یہ تو صرف شروعات ہے، میں اپنی آخری سانس تک کام کرنا چاہتی ہوں۔'

’باعزت موت کا حق‘: انڈیا میں زندگی کے پُروقار خاتمے کے لیے وصیت کرنے کا فروغ پاتا رواجشیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘بدنام زمانہ ’پارٹی ٹاؤن‘ میں پانچ خواتین سیاح ہلاک:’کبھی غور ہی نہیں کیا کہ مفت شراب زہریلی بھی ہو سکتی ہے‘سلمان خان ’برین اینیورزم‘ میں مبتلا: دماغ کی شریانوں میں بنی گٹھلی جس کی ابتدائی علامت سر درد ہےبی بی سی 100 خواتین: ’سیکس کی علامت‘ سمجھی جانے والی اداکارہ جنھوں نے اپنی شہرت کو ایڈز کے خلاف استعمال کیامدھو بالا جن کے حُسن کا شہرہ اُن کی اداکاری پر بھاری رہا: دلیپ کمار سے محبت مگر کشور کمار سے ’بےجوڑ‘ شادی کی کہانی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More