ارباز خان 57 سال کی عمر میں دوبارہ باپ گئے.. بیٹا ہوا یا بیٹی؟

ہماری ویب  |  Oct 05, 2025

بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان اور ان کی اہلیہ شورا خان والدین بن گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شورا خان نے ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیا۔ ذرائع کے مطابق شورا کو گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ارباز خان پوری مدت کے دوران ان کے ساتھ موجود رہے۔

ان کے اسپتال پہنچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جن میں ارباز کو نہایت خوش اور پُرسکون انداز میں اہلیہ کے ساتھ دیکھا گیا۔ اس خوشی کے موقع نے مداحوں کو بھی جوش و مسرت میں مبتلا کردیا۔

یہ خوشخبری اس وقت سامنے آئی ہے جب چند ہفتے قبل ہی دونوں کے اہلِ خانہ نے ایک سادہ مگر دلکش بے بی شاور کا اہتمام کیا تھا، جس میں قریبی رشتے داروں اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ ارباز خان اور شورا خان کی شادی 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں بہن ارپتا خان کے گھر انجام پائی تھی، جس میں خان فیملی کے تمام اراکین اور ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ شادی کے بعد ایک انٹرویو میں ارباز نے تصدیق کی تھی کہ وہ جلد والد بننے والے ہیں۔

یہ ارباز خان کی زندگی میں باپ بننے کا دوسرا تجربہ ہے۔ اس سے قبل وہ 1998 میں اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ یہ شادی تقریباً دو دہائیوں بعد اختتام پذیر ہوئی۔ اس رشتے سے ان کا ایک بیٹا ارہان خان ہے جو اب 22 سال کے ہیں اور بیرونِ ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More