محکمہ ایکسائز پنجاب کا نیا اقدام: گاڑی کی ملکیت منتقلی میں تاخیر پر بھاری جرمانے نافذ

ہماری ویب  |  Oct 05, 2025

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے گاڑیوں کی ملکیت کے بروقت اندراج کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم ترمیم نافذ کردی ہے۔

یہ ترمیم صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کی دفعہ 43 کے تحت پنجاب موٹر وہیکل قواعد 1969 میں کی گئی ہے، جو 2 اکتوبر 2025 سے فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

ترمیم کے مطابق، اب گاڑی خریدنے کے بعد اگر خریدار مقررہ مدت میں اس کی ملکیت اپنے نام منتقل نہیں کرواتا تو اسے مقررہ فیس کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق نئی ترمیم ذیلی قاعدہ 47 (3) میں سابقہ شرط کی جگہ متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت گاڑی کی ملکیت منتقلی میں تاخیر پر درج ذیل اضافی فیس لاگو ہو گی:

31 سے 60 دن کی تاخیر پر :

• موٹرسائیکل/سکوٹر کے لیے 1,000 روپے اضافی فیس

• دیگر تمام گاڑیوں کے لیے 10,000 روپے اضافی فیس

61 سے 90 دن کی تاخیر پر :

• موٹرسائیکل/سکوٹر کے لیے 2,000 روپے

• دیگر گاڑیوں کے لیے 20,000 روپے

91 سے 120 دن کی تاخیر پر :

• موٹرسائیکل/سکوٹر کے لیے 4,000 روپے

• دیگر تمام گاڑیوں کے لیے 30,000 روپے

محکمہ ایکسائز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گاڑی خریدنے کے فوراً بعد اس کی ملکیت اپنے نام منتقل کروائیں تاکہ کسی بھی اضافی جرمانے سے بچا جا سکے۔

ترجمان محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں شفافیت، جعلی خرید و فروخت کی روک تھام اور ٹیکس وصولی میں بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ محکمہ ایکسائز پنجاب جلد ہی عوامی آگاہی مہم بھی شروع کرے گا تاکہ شہریوں کو نئی پالیسی کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More