پشاور زلمی کے معطل کھلاڑی عمید آصف کی ٹیم انتظامیہ سے معذرت

بول نیوز  |  Jun 25, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ رہنے والے عمید آصف نے ٹیم انتظامیہ سے معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمید آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے کیے پر افسوس ہے اس پر کوئی جواز پیش نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل نہیں کھیل رہا۔

عمید آصف نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کی تمام مینجمنٹ سے معذرت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کرنے پر انھیں اور حیدر علی کو معطل کردیا گیا تھا۔

--> Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More