سی سی پی او کے حکم پر پولیو ٹیمز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کردی گئی، ترجمان لاہور پولیس

بول نیوز  |  Sep 20, 2021

ترجمان لاہور پولیس نے کہا ہے سی سی پی او لاہور کے حکم پر پولیو ٹیمز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ 20 ستمبر تا 24 ستمبر تک پولیو ٹیمز ڈور ٹو ڈور جائیں گیں ۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور کے حکم پر پولیو ٹیمز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کردی گئی جبکہ یونین کونسلز میں 06 ہزار 327 پولیو ٹیموں کےلئے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 498 موٹرسائیکل دستے اور 83 موبائل پٹرولنگ یونٹس تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ڈویژنل سطح پر پولیس ٹیموں کےساتھ  فوکل پرسنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ سٹی ڈویژن کی 37 یونین کونسلز میں 909 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے جبکہ سول لائنز ڈویژن کی 17 یونین کونسلز میں 394  ٹیموں کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ماڈلٹاؤن ڈویژن کی 33 یونین کونسلز میں 1525 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے جبکہ صدر ڈویژن کی 23 یونین کونسلز میں 496 ٹیموں کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن کی 19 یونین کونسلز میں 1314 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے جبکہ کینٹ ڈویژن کی 40 یونین کونسلز میں 1716 ٹیموں کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More