دفاعی چیمپئین ویسٹ انڈیز کوٹی20ورلڈکپ میں دوسری شکست

سماء نیوز  |  Oct 26, 2021

ٹی20ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئین ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ابتدا سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم مشکلات کا سامنا رہا تاہم ایون لیوس کے جارحانہ 56 رنز کی بدولت ویسٹ انڈین ٹیم 140 رنز کا ٹوٹل حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما جلد وکٹ گنوا بیٹھے تاہم ایڈن مارکرم اور رسی وین ڈر ڈوسن کی ذمہ دارانہ اننگز کےباعث پروٹیز ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جنوبی افریقہ نے ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا۔

جنوبی افریقی بلےباز رسی وین ڈر ڈوسن 43 جبکہ ایڈن مارکرم نے انکا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 44 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل مقررہ 20 اوورز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 143 رنز بناسکی جبکہ لنڈل سیمنز 16، نکولس پوران 12، کرس گیل 12، اندرے رسل 5 جبکہ شیمرون ہٹمیر 1 رن بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

جنوبی افریقی فیلڈرز نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا تاہم بولرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں لےکر پروٹیز کو میچ واپس لائے، جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹوریس 3 جبکہ کیشو مہاراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ورلڈکپ کے بڑے معرکے میں آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز ہوں گے۔ پہلا مقابلہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے مقابلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ شام 7 بجے مدمقابل ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More