عمران نیازی پاکستان کو تباہ کرنے کے لئے آیا ہے، اسلم غوری

بول نیوز  |  Dec 03, 2021

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کو تباہ کرنے کے لئے آیا ہے۔

اسلم غوری نے ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی پاکستان کو تباہ کرنے کے لئے آیا ہے، عمران نیازی نے تین سالوں میں پاکستانی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اداروں کے پاس پورے ملک کو گروی رکھوا دیا گیا ہے، نااہل خان اور اس کی ٹیم اب ایک دوسرے پر الزام لگا کر ملک سے فرار ہوجائیں گے، عمران نیازی اور اس کی کابینہ کو ای سی ایل میں ڈال دیا جائے، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی تشویشناک ہے، منی بجٹ کے نام پر عوام کا خون چوسنے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، قوم ایسے نالائقوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، حکومت تین سال سے قوم سے جھوٹ بول رہی ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا تھا کہ حکومت مسلسل آئین سے متصادم قانون سازی کر رہی ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More