اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Jul 02, 2022

 پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا۔  لوگ بھوک برداشت کر لیں گے لیکن غلامی نہیں۔

سابق ویر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ  اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا۔لوگ بھوک بھی برداشت کر لیتے ہیں، لیکن غلامی قبول نہیں۔پاکستان کو غیرت مند لوگ چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دینا پاکستان کی ضرورت ہے۔ سب کو عمران خان ساتھ دینا ہے۔ بینر اور پوسٹر اتارنے والوں کو کہتا ہوں دل سے کیسے اتارو گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے وزیر دفاع کا نفسیاتی علاج کروائیں، وہ کہہ رہا ہے امریکا نے ہمیں ڈرپیں لگائی ہوئی ہیں، انہوں نے ہمیں نہیں آپ کو ڈرپیں لگائی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو شرم ہو آج استعفیٰ دے دیں، چھوٹے لوگوں کو بڑی کرسیاں مل گئی ہیں، کرسیاں نیچے آئی ہیں، یہ اوپر نہیں گئے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More