بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،علیمہ خان

ہم نیوز  |  Sep 30, 2024

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کیلئے ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج کہا ہے کہ احتجاج کبھی روکا نہیں جاتا نہ پرسوں رکنا چاہیے تھا۔

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ، محفوظ مقام پر منتقل

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اگر جیل سے نکالنا ہے اور اس فسطائیت کو ختم کرنا ہے تو پرامن احتجاج جاری رکھنا ہوگا،اگر ہم پرامن احتجاج نہیں کریں گے تو وہ عمران خان کو باہر آنے کے بجائے فوجی جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے عوام اپنی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے پرامن احتجاج کیلئے نکلے تھے، سامنے پولیس نہیں کالے کپڑوں میں کوئی سپیشل یونٹ تھا جو لوگوں پر ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑ کررہا تھا، علی امین گنڈاپور کا بہت بڑا قافلہ تھا اس پر فائرنگ کی گئی، وفاق میں 17اور پنجاب میں 25 سیٹوں کی حکومت خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی اور عدلیہ آزاد چاہیے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا یہ نہیں رکے گے، اس کے علاوہ علاوہ عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کا کوئی راستہ نہیں۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کی 14 ستمبر کی وضاحت کو بھی چیلنج کردیا

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ملتان،فیصل آباد،میانوالی اور بہاولپور میں احتجاج ہورہا ہے، پرامن احتجاج لوگوں کا آئینی حق ہے، بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ والے دن لاہور میں بھی مینار پاکستان پر احتجاج ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More