پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی، انڈیکس تاریخی سنگ میل عبور کرگیا

ہماری ویب  |  Jul 17, 2025

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 400 پوائنٹس کی بلندسطح کو عبور کرگیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے اس سے قبل 15 جولائی کو ایک لاکھ 37 ہزار747 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ تھا جو جمعرات کو ٹوٹ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ٹریڈنگ اسکرین کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جو بدھ کے مقابلے میں 1.42 فیصد زیادہ ہے۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق مختلف کمپنیوں کے مالیاتی نتائج آرہے ہیں جب کہ معاشی اعشاریے بھی مثبت ہیں جس کی وجہ سے سرمایہ کار منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری میں گرمجوشی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ میں مجوعی طور پر تیزی کا رجحان غالب ہے اور روز نئی بلندیوں کے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More