پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 2 ارب ڈالر سے زائد سرپلس ! کتنے سال بعد اتنا فاضل رہا؟

ہماری ویب  |  Jul 18, 2025

پاکستان کا سالانہ جاری حسابات (کرنٹ اکاؤنٹ) گزشتہ مالی سال 2024.25 میں 2 ارب 10 کروڑ ڈالر فاضل (سرپلس) ریکارڈ کیا گیا۔

عام طور پر پاکستان کا جاری حسابات خسارے میں ہوتا ہے اگر سرپلس بھی ہو تو اتنا زیادہ نہیں ہوتا لیکن ٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ اتنا زیادہ آیا ہے جبکہ عارف حبیب سیکورٹیز کے مطابق 21 سال بعد اتنا زیادہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، جس کو پاکستانی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کی بڑی وجہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر ہیں جس میں گزشتہ مالی سال کے دوران 27 فی صد اضافہ ہوا، دوسری بڑی وجہ خدمات میں برآمدات کے مقابلے میں درآمدات کا حجم بڑھنا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2025 میں برآمدات کا حجم 32 ارب 29 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 59 ارب ڈالر سے زائد رہا۔ 2024 کے مقابلے میں گزشتہ سال برآمدات میں 4 فیصد جبکہ درآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More