فلپائن میں منگل کو رات گئے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوئیں اور 72 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ابھی بھی کچھ لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں لہٰذا مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ریسکیو آپریشن اور تباہی کے منظر ایسوسی ایٹڈ پریس کی اس فوٹو گیلری میں
فلپائن کے وسطی صوبے سیبو کا شہر بوگو زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
منگل کی رات 10 بجے کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ نو تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ریسکیو اور امدادی آپریشن جاری ہے۔
زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہیں۔
فلپائن کے حکام نے شہریوں کو متاثرہ عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ملبے کے نیچے اب بھی کافی لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
زلزلے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بوگو شہر میں کئی عمارتیں منہدم ہوئی ہیں۔
حکام کی جانب سے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سیبو کے علاوہ میڈیلن، تابیون اور سان ریمیگو کے علاقوں میں بھی تباہی ہوئی ہے۔ شدید جھٹکوں کے بعد متعدد آفٹرشاکس بھی آتے رہے جس پر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہیں اور کئی لوگوں نے رات کھلے میدانوں میں گزاری۔