ٹیکنوموبائل کی موبائل بزنس کی بحالی کیلئے کروناوائرس آگاہی مہم

سماء نیوز  |  May 13, 2020

ٹیکنو موبائل نے موبائل بزنس کی بحالی کےلیے کرونا وائرس آگاہی مہم کا آغاز کر دیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خصوصی شرکت کی۔

ٹیکنو موبائل کی جانب سے پاکستان میں موبائل بزنس کی بحالی کےلئے کرونا وائرس آگاہی مہم کے تحت 11 مئی کو لاہور کے سب سے بڑی موبائل مارکیٹ حفیظ سینٹر میں ایک امدادی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی شرکت کی اور موبائل بزنس کی بحالی کےلئے ٹیکنو موبائل کی کوششوں کو خوب سراہا اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر حوصلہ افرائی بھی کی۔

اس امدادی مہم کے تحت ٹیکنو موبائل کی جانب سے ملک بھر کی موبائل مارکیٹوں میں 1 لاکھ 20 ہزار حفاظتی ماسک اور 32 ڈس انفیکشن ٹنلز انسٹال کرائی جائیں گی۔ یہ امدادی سامان بلک گیر موبائل مارکیٹ، کسٹم آرگنائیزیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میں تقسیم کی جائیں گی۔

کرونا وائرس آگاہی اور امدادی مہم کے بارے میں ٹیکنو موبائل کے سیلز ڈائریکٹر عدیل طاہر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ہم اپنے صارفین اور ریٹیلرز کےلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے موبائل یونین کے ساتھ مل کر موبائل بزنس کی بحالی کےلئے اپنا کردار ادا کیا۔

اس مہم کا بنیادی مقصد موبائل بزنس کی صحت مند بحالی ہے۔ اس مہم سے نہ صرف لوگوں میں اعتماد بحال ہوگا بلکہ ساتھ ہی احتیاطی تدابیروں پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین بھی ہوگی۔ ٹیکنو موبائل نے بطور برانڈ اس پریشان کن صورتحال میں پاکستان عوام کی مدد کےلئے اپنا کردار احسن طریقے سے سر انجام دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More