بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

بول نیوز  |  May 27, 2020

بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ‏بھارت سے آج مزید 178پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے،‏پاکستانیوں کو براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ‏پاکستان کے ہائی کمیشن کی کوششوں کے باعث پاکستانی شہریوں کی واپسی ممکن ہو سکی۔

واضح رہے کہ کو رونا وائرس کے پھیلائو کو رو کنے کےلئے لگا ئے گئے لاک ڈائون کے باعث ‏یہ پاکستانی بھارت کی مختلف ریاستوں میں پھنس گئے تھے۔

حکومت کی پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے،دوسری ترجیح  وہ پاکستانی ہیں جن کے ویزے ایکسپائرہو چکے ہیں، تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم طلبہ کوواپس لانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More