اوگراکاملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کانوٹس

سماء نیوز  |  Jun 02, 2020

اوگرا نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کا نوٹس لے لیا۔

اوگرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ نہ رکھنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پیٹرولیم منصوعات کی قلت کے مرتکب پیٹرول پمپس کا بھی محاسبہ کیا جائے گا۔

اوگرا نےبتایا کہ پیٹرول کی قلت کے اسباب جاننے کے لیے اوگرا نے انسپکشن اور چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، اوگرا کی ٹیمیں پیٹرولیم مصنوعات کا اسٹاک اور معیار چیک کریں گی، مطلوبہ اسٹاک اور معیار نہ رکھنے والی کمپنیوں اور پیٹرول پمپس کے لائسنس معطل ہوں گے۔

اوگرا حکام نے مزید بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی آئل کمپنیوں  اور پیٹرول پمپس کو بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More