صوبائی حکومتیں کورونا وائرس سے بچائو کے ضابطہ کار پر عملدرآمد کیلئے سرگرم کردار ادا کریں:وزیراعظم

نوائے وقت  |  Jun 03, 2020

کورونا وائرس کی خلاف نبرد آزما ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ضرویات پوری کرنے سے متعلق اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کے ضابطہ کار پر عملدرآمد کیلئے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے سرگرم کردار ادا کریں۔عمران خان نے اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا پوری قوم کو ان پر فخر ہے جو لوگوں کو وباء سے بچائو کی کوششوں میں صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف نبردآزما ڈاکٹروں اور طبی عملے کیلئے حفاظتی لباس اور آلات کی فراہمی سمیت ان کی تمام ضروریات پوری کرنے کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More