کوویڈ 19 سے کرکٹ کو جھٹکا لگا ہے جبکہ دیگر کھیلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے: وقار یونس

نوائے وقت  |  Jul 03, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کو نقصان ہوا ہے۔ کھیل کے میدان میں دوبارہ آنا اچھا لگا ہے۔ کوویڈ 19 رزلٹ آنے کے فوری بعد کھلاڑیوں نے اچھے انداز سے ٹریننگ شروع کی ہے۔ تمام کھلاڑی اچھے دکھائی دے رہے ہیں ، امید کرتے ہیں کہ سیریز میں اچھا کھیلیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 سے کرکٹ کو جھٹکا لگا ہے جبکہ دیگر کھیلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ووسٹر میں جونہی کرکٹرز کے کویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے سب کرکٹرز نے فوری طور پر ٹریننگ کا آغاز کر دیا کیونکہ تین ساڑھے تین ماہ سے گراونڈ میں نہیں جا سکے تھے۔ ہم نے کوشش کر کے گذشتہ ساڑھے تین ماہ کھلاڑیوں سے رابطہ رکھا، ان کی راہنمائی جاری رکھی کہ کیا کرنا ہے یہی وجہ ہے کھلاڑی فٹ ہیں۔ نئی پلئینگ کنڈیشنز میں عادتوں کو تبدیل کرنے میں وقت لگے گا، ساری زندگی تھوک سے گیند چمکاتے رہے ، اب خود کو تبدیل کرنا ہو گا۔ وقت کی ضرورت ہے، پہلی امید یہ ہے کہ کوویڈ 19 سے چھٹکارا ملے گا۔ وفار یونس کا کہنا تھا کہ اگر وائرس لمبا چلا تو ہو سکتا ہے کہ آئی سی سی کو گیند چمکانے کے لیے کوئی اور طریقہ بھی تلاش کرنا پڑے۔ ٹریننگ سیشنز کے دوران پاکستان ٹیم دو انٹرا سکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔ چینی کی درآمدات میں مئی کے دوران 67.4 فیصد کمی ہوئی‘ اد ارہ شماریات

چینی کی درآمدات میں مئی کے دوران 67.4 فیصد کمی ہوئی‘ اد ارہ شماریات

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More