لاہور: قومی اسکواڈ میں شامل تین مزید کھلاڑیوں کو بلا لیا گیا

ہم نیوز  |  Jul 04, 2020

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل مزید تین کھلاڑیوں کو لاہوربلا لیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور بلائے جانے والے کھلاڑیوں میں عمران خان، حیدرعلی اورکاشف بھٹی شامل ہیں۔لاہور بلائے جانے والے تینوں کھلاڑیوں کا آج کورونا ٹیسٹ ہو گا۔ حیدرعلی اورعمران خان سینئر کا کورونا ٹیسٹ پہلے منفی آیا ہے۔

قومی اسکواڈ میں شامل تینوں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں انگلینڈ بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم میں شامل چھ پاکستانی کرکٹرز گزشتہ روزمانچسٹر پہنچ گئے ہیں۔ مانچسٹر پہنچنے والے کھلاڑی ووسٹر پہنچ کر ٹیم کا حصہ بنیں گے لیکن اس سے قبل ان کے کوویڈ 19 کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

انگلینڈ پہنچنے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد رضوان، محمد حسنین، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں۔

کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آنے کی وجہ سے یہ چھ کھلاڑی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ انگلینڈ نہیں جا سکے تھے۔

پاکستان اسکواڈ کے 20 کھلاڑیوں اورمنیجمنٹ کے گیارہ اراکین 28 جون کو انگلینڈ پہنچے تھے۔ انگلینڈ پہنچنے والے کھلاڑیوں نے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اپنی تربیت کا آغاز کردیا تھا۔

کرکٹر محمد عامر اورحارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی

ووسٹر میں قیام پذیر پاکستانی کرکٹ ٹیم بائیو سیکورماحول میں اپنی تیاریاں کررہی ہے۔ پاکستانی ٹیم کی تربیت کے لیے باؤلنگ کوچ وقار یونس بھی آسٹریلیا سے انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More