سنتھیا رچی کس ایجنڈےپر پاکستان آئی ہے، سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے کچا چٹھا کھول دیا

روزنامہ اوصاف  |  Jul 10, 2020

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما افتخار احمد کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب اس کیس کو لمبا کرنے سے کیا بنے گا، توقع کرتے ہیں کہ کیس پر فیصلہ قانون کے مطابق  ہو گا۔پیپلز پارٹی کے وکیل و رہنما لطیف کھوسہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ، حکومت اور سیکریٹری داخلہ کی کمزوری ہے یا وہ ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارتِ داخلہ کو امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More