وزیراعظم کی ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ایکشن پلان فیز 2 کی منظوری

92 نیوز  |  Jul 10, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان فیز 2 کی منظوری دے دی۔ فیز2 میں متاثرہ کسانوں کو ایک پیکیج کے تحت نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹڈی دل افریقہ، ایران اور بھارت کے راستے پاکستان کی فصلوں پرحملہ آور ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ہرممکن قدم اٹھائے گی، ٹڈی دل کے خاتمے کا ملک میں خوراک کی دستیابی سے براہ راست تعلق ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کے لاروے کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو متفقہ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More