پاکستان شام کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت

بول نیوز  |  Jul 13, 2020

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان شام کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد کے شعبہ جات میں مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے شام کے لئے نامزد سفیر ایئر مارشل ریٹائرڈ سعید محمد خان نے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان شام کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد کے شعبہ جات میں مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ کیلئے کام کریں۔صدر مملکت نے ہدایت کی کہ کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے اور گزشتہ سال اگست سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن کے نفاذ اور ظلم وبربریت کو بے نقاب کرنے کے لئے کام کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سفیر اعلی سطح پر دوطرفہ مصروفیات میں اضافہ کے لیے اپنا کردار ادا کریں شام میں موجود پاکستانیوں اور زائرین کی فلاح کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More