پنجاب حکومت کاشانداراقدام، تمام سرکاری ملازمین کو عید سے قبل بڑی خوشخبری سنا دی گئی

سچ ٹی وی  |  Jul 14, 2020

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیسکواور واسا نے اپنے ملازمین کو عیدالاضحیٰ پر بونس تنخواہ اور عیدی الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں سے اضافی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ان تفصیلات کو دیکھ کر لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں افسران و ملازمین کو بنیادی تنخواہ بونس دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت پاور ڈویژن نے عیدالاضحیٰ پر لیسکو سے بونس دینے کے لئے بجٹ کی اضافی رقم کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ جس کو دیکھتے ہوئے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بونس دینے سے 40 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔

واضح رہے عیدالفطر پر وزارت پاور ڈویژن نے کورونا وائرس کے باعث معاشی ابتر صورتحال کے باعث بونس دینے سے انکار کیا تھا۔ لیکن اب وزارت ڈویژن نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضافی بجٹ کو دیکھ کر بونس دینے کا فیصلہ کریں گی۔

اسی طرح ایم ڈی واسا نے بھی اپنے ملازمین کو عید قربان پر عیدی الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔

حکم نامہ کے مطابق گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو عیدالاضحیٰ پر 5 ہزار روپے الاؤنس ادا کیا جائے گا۔

عید الاؤنس کی منظوری اور ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یہ عید الاؤنس ملازمین کو تنخواہوں کے ساتھ ہی ادا کردیا جائے گا۔

واضح رہے کورونا وائرس کے باعث لوگوں کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں بونس تنخواہ بڑی خوشخبری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More