اوگرا نے سوئی گیس مزید 6 فیصد سستی کردی

سماء نیوز  |  Jul 14, 2020

فوٹو: فائل

اوگرا نے گیس کمپنیوں کی قیمت میں اضافے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سوئی گیس مزید 6 فیصد سستی کر دی۔

اتھارٹی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی وجہ بتائی اور کہا کہ کمپنیاں وصولیاں بہتر بنانے کیساتھ نقصانات کم کرنے پر توجہ دیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی میں دائر سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

سوئی نادرن کیلئے 40 روپے 94 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی جس کے بعد نئی قیمت 623 روپے 31 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔

سوئی سدرن بھی صارفین کو 45 روپے 28 پیسے کم قیمت پر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہم کرے گی۔ نئے نرخ 750 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوں گے۔

دونوں کمپنیوں نے گیس کی قیمت 112 فیصد تک بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More