بھارتی ٹی وی اداکارسمیرشرما نےخودکشی کرلی

سماء نیوز  |  Aug 06, 2020

تصویر: انسٹاگرام

 سشانت سرما کے بعد بھارت کے معروف ٹی وی اسٹارسمیرشرما بھی ممبئی میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں۔ ملاد پولیس حکام کے مطابق اداکارکی وجہ موت خودکشی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سمیر شرما عمارت کی پہلی منزل پر قیام پزیرتھے جہاں بدھ کے روز ایک سیکیورٹی گارڈ نے انہیں مردہ حالت میں دیکھنے کے بعد سوسائٹی ارکان کو آگاہ کیا۔

سینئر انسپکٹر جارج فرنینڈس کا کہنا ہے کہ ” ہم نے حادثاتی موت مقدمہ درج کرنے کے بعد اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا ہے”۔ سمیر نےیہ اپارٹمنٹ فروری میں کرایہ پر لیا تھا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

View this post on InstagramYeh Rishtey Hain Pyaar Ke actor Sameer Sharma is no more. Sameer Sharma who has featured in many shows Jyoti, Kahaani Ghar Ghar Kii, Left Right Left, Iss Pyaar Ko Kya Naam Doon – Ek Baar Phir etc was found hanging in his apartment in Malad West. As per a report in Mid-day, the night duty watchman saw the body and informed the people and the police came to the spot. The police as per reports felt that the actor committed suicide two days back. No suicide note was found in the house. Earlier, Sameer went through a major health ailment but recovered and even got back to acting. He was presently part of Yeh Rishtey Hain Pyaar Ke the Star Plus show. He played the role of Kuhu’s father in the show. A case of accidental death has been registered and the body has been sent for autopsy. #sameersharma #rip 🙏

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on Aug 6, 2020 at 12:23am PDT

انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق ، اداکار نے ” یہ رشتے ہیں پیار کے “، “کہانی گھرگھرکی” ، ” کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی” ، ” جیوتی” ، ” اس پیار کو کیا نام دوں، ” لیفٹ رائٹ لیفٹ ” سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا تھا۔ اس کے علاوہ سمیر شرما فلم ” ہنسی تو پھنسی” اور ” اتفاق” کے کاسٹ ممبر بھی تھے۔

سمیرشرما کی موت پر اداکار ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے افسوس کا اظہارکیا۔ اداکار نے آخری سوشل میڈیا پوسٹ 29 جولائی کو کی تھی جس میں انہوں نے انسٹاگرام اکاونٹ پر سمندرکی تصویر شیئرکی تھی۔

بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں 2020 کے دوران منمیت اگروال، پریشا مہتا اور سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبریں سامنےآچکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More