کراچی میں جمز، ریسٹورانٹس، میرج ہالز، پارکس کھولنےکی اجازت نہیں

سماء نیوز  |  Aug 07, 2020

بلوچستان میں لاک ڈاؤن کے دوران ہوٹلز بند

کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ شہر میں جمز ریسٹورانٹس، میرج ہالز اور پارکس کھولنے کی ابھی اجازت نہیں ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس کی منظوری کے بعد جمز، ریسٹورانٹس، میرج ہالز اور پارکس کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔

حکومت سندھ کے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد جمز ریسٹورانٹس، میرج ہالز اور پارکس کھولے جائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک بھر میں ریسٹورانٹس سمیت دیگر جگہیں کھولنے کی اجازت دی تھی اور ڈبل سواری  پر پابندی بھی ختم کردی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More