کراچی: شہری کی ہلاکت پرپولیس اہلکار برطرف ہونگے،ڈی آئی جی

سماء نیوز  |  Aug 07, 2020

کراچی میں آئی آئی چندريگر روڈ کے قريب پوليس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شہری کے معاملے پر اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی مقصود ميمن کے مطابق 15 اہلکار سنگين غفلت و لاپرواہی کے مرتکب پائے گئے ہیں جبکہ اہلکاروں کيخلاف قتل خطا و ديگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے 2افراد کو اونچی آواز سے بات کرتے ديکھا تو واردات سمجھ بيٹھے۔ مجموعيلی طور پر پوليس اہلکاروں نے 4 فائر کيے۔

مزید جانیے : کراچی میں ولیس کی فائرنگ،1شخص جاں بحق،1زخمیفائرنگ اہلکار سرفراز اور عمران کی جانب سے کی گئی اور فائرنگ کرنے والی پارٹی کے ايک اہلکار کی سروس 20سال سے زائد ہے جبکہ دوسرا اہلکار 7برس اور تیسرا 4برس قبل پولیس کا حصہ بنا تھا۔

پوليس نے شہری اسلم کے اہلخانہ سے رابطہ کرکے کزن کو بلا ليا ہے جو کہ سرد خانے لاش وصول کرنے پہنچے گا۔

کراچی میں جمعہ 7 اگست کی صبح آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب پولیس نے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More