نئے ایپل فونز متعارف کرانےسے متعلق اہم خبر، عوام میں خوشی کی لہر

روزنامہ اوصاف  |  Aug 14, 2020

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ایپل کارپوریشن نے اپنا نیا آئی فون 12 اکتوبر میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، البتہ آئی پیڈ کا نیا ورژن آئندہ ماہ یعنی ستمبر میں ہی جاری کردیا جائے گا۔ایپل کارپوریشن کی روایت رہی ہے کہ وہ ہر سال اپنا نیا آئی فون ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں جاری کرتی ہے جبکہ اسی کے ساتھ آئی پیڈ وغیرہ کے نئے ماڈل بھی منظرِ عام پر لائے جاتے ہیں۔تاہم اس سال 2020 میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث نئے آئی فون کی تاریخِ رونمائی ایک ماہ آگے بڑھا دی گئی ہے اور ممکنہ طور پر یہ 12 یا 13 اکتوبر کو صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔8 ستمبر 2020 کی تقریب میں صرف نئے آئی پیڈز اور ایپل واچ 6 ہی جاری کیے جائیں گے۔پہلے کی طرح اس سال بھی آئی فون کے مختلف ماڈلز پیش کیے جائے، تاہم امید ہے کہ ’’آئی فون 12 پرو‘‘ میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سپورٹ بھی موجود ہوگی۔اگرچہ ایپل کارپوریشن کی مصنوعات پر نظر رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون 12 کی پری آرڈر بکنگ 23 ستمبر سے شروع ہوجائے گی لیکن ممکنہ طور پر اس کی سپلائی 16 اکتوبر سے پہلے نہیں شروع ہو سکے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More