سندھ میں کورونا کے مزید 343 کیسز رپورٹ

ہم نیوز  |  Aug 14, 2020

کراچی: سندھ میں  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 343 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 25ہزار 632ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2ہزار 313ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید بتانا ہے کہ سندھ میں کورونا کے 210 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 42 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ کراچی میں کورونا کے مزید 182 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار 153ہوگئی ہے اور دو لاکھ 87 ہزار 299 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں 24گھنٹے میں 626 کورونا کے نئے کیسز اور 14 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہزار 932 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کوروناکے ایک لاکھ 25 ہزار 289 کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب94 ہزار993، خیبرپختونخوا 35 ہزار 21، بلوچستان12ہزار62، اسلام آباد15ہزار342، آزاد کشمیر 2ہزار167 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 24ہزار26 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: 

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 180، سندھ میں 2 ہزار 307، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 236، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 59 اور گلگت بلتستان میں 60 ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 36ہزار 215 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں ایک ہزار 115 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 20 ہزار 631 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھرکےاسپتالوں میں 147 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 344 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More