وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد

اب تک  |  Aug 14, 2020

اسلام آباد: (14 اگست 2020) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ آزادوطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔

وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے یوم آزادی کے موقع پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے۔ آزاد وطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ محصور کشمیری اور بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ہونے والا ظلم و جبر قائداعظم کے دو قومی نظریے کی سچائی پر مہر تصدیق ثبت کررہا ہے۔

شبلی فرازنے کہا کہ ‏وزیراعظم عمران خان قائد اعظم کے رہنما اصولوں کی روشنی میں فلاحی ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔غریب اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح اور قانون کی حکمرانی پختہ نصب العین ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More