سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن کی ای سروسز پاکستان موبائل نمبرپورٹیبلٹی کیساتھ منسلک

سماء نیوز  |  Jan 25, 2021

ایس ای سی پی کی الیکٹرانک سروسز کو پاکستان موبائل نمبر پورٹیبلٹی سے منسلک کردیا گیا۔

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک فائلنگ اور کمپنی کی رجسٹریشن کو  مزید محفوظ بنانے کے لیے  ای سروسز کو پاکستان موبائل نمبر پورٹیبلٹی (ایم این پی) ڈیٹا بیس (گارنٹی) لمیٹڈ کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔

ایس ای سی پی کے اس اقدام سے کمپنی کی رجسٹریشن کے لئے درخواستیں دینے والے افراد کے فون نمبرز  کی تصدیق ان کے قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ ہو جائے گی، تصدیق کا یہ عمل مکمل طور پر  ڈیجیٹل ہوگا۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی ای سروسز کے  پاکستان موبائل نمبر پورٹیبلٹی کے ساتھ انٹیگریشن سے  کمپنی کے ڈائریکٹرز اور اسپانسرز کے موبائل فون نمبر کے  ممکنہ غلط استعمال کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے فون نمبرز کی تصدیق کا عمل اینٹی منی لانڈرنگ اور  ٹیرر فنانسنگ کی جانب سے درپیش چیلنجز کے تناظر میں انتہائی اہم پیشرفت ہے۔

واضح رہے کہ صارفین کے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے ایس ای سی پی کی ای سروسز پہلے ہی نادرا کے ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More