بڑے یورپی ملک کے سفارتخانے کی گاڑی میں دھماکا،کتنے اہلکارجان کی بازی ہارگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 25, 2021

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت میں اطالوی سفارت خانے کی گاڑی زور دار دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں سفارت خانے کے 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں اٹلی کی سفارت خانے کی گاڑی ملازمین کو لیکر مرکزی شاہراہ سے جارہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہو گیا۔ دھماکے میں گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے اور سفارت خانے کے 5 افغان اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔دھماکے کے وقت قریب ہی سے وزارت تجارت و معیشت کی گاڑی بھی گزر رہی تھی جسے معمولینقصان پہنچا ہے تاہم گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔کابل پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جیسے ہی گاڑی دفتر سے مرکزی شاہراہ پر آئی، بارودی سرنگ کا دھماکا کیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہٰیں کی ہے تاہم کابل میں چند ماہ سے داعش نے پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔ اطالوی حکومت کی جانب سے واقعے پر تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More