کترینہ اور وکی کی شادی؛ تصویر لینے پر شوٹ کرنے کے آرڈر جاری

بول نیوز  |  Dec 03, 2021

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر تصویر لینے والے ڈرون کو شوٹ کرنے کے آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا پر پچھلے دو ہفتوں سے صرف اور صرف بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے چرچے ہیں ، ان کی تمام افواہیں اب حقیقت میں بدلتی دکھائی دے رہی ہیں اور اب ان کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے ، وہ 9 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

چند روز قبل خود اداکار وکی کوشل کی بہن نے ان تمام خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ شادی نہیں کررہے اور اس حوالے سے خود دلہا اور دلہن نے بھی مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم اب مہمانوں کی فہرست سے لیکر سیکیورٹی انتظامات کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں۔

And it's not a speculation anymore.#VickyKaushal and #KatrinaKaif is going to marry on 9th Dec 2021.#Sawaimadhopur administration confirmed it. They are going to have a security meeting tomorrow in a backdrop of #[email protected] @news24tvchannel pic.twitter.com/xB9vTOdaSn

— Ashwani kumar (@BorntobeAshwani) December 2, 2021

اس سے قبل انہوں نے مہمانوں کو مخصوص کوڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ میڈیا نمائندوں کو شادی میں شرکت سے روکا جائے اور اس کے علاوہ مہمانوں پر موبائل فون ساتھ لانے پر بھی پابندی عائد کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

اس سے قبل راجھستان میں سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے ایک میٹنگ طلب کی گئی تھی اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ شادی کے مقام کے اطراف میں یا قریب قریب ڈرون کیمرہ دکھائی دیا تو اسے فوراً شوٹ کردیا جائے گا اور اس حوالے سے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے ادکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور میں واقع ’’سکس سینس فورٹ بروارا‘‘ بک کیا گیا ہے جہاں تمام مہمان 6 دسمبر سے 11 دسمبر تک قیام کریں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More