اظفر رحمٰن نے عائشہ عمر کو شادی کی پیشکش کر دی؟ اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کر دی

بول نیوز  |  Dec 03, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا۔

اداکارہ، ماڈل، میزبان و گلوکارہ عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

 انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اظفر رحمٰن کو دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

عائشہ عمر کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس نئی ویڈیو پر اس جوڑی کے مداح نہایت خوش اور پُرجوش نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ عائشہ عمر سرخ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے جبکہ اداکار اظفر سیاہ کورٹ پہنے ہوئے ہیں۔

عائشہ عمر اور اظفر رحمٰن کی اس نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ فنکار جوڑی ایک دوسرے کے ساتھ نہایت خوشگوار موڈ میں کالج کے دوران کی  گہری دوستی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

تاہم گفتگو کے دوران اداکار اظفر رحمٰن نے اداکارہ عائشہ عمر کو شادی کی پیشکش کر دی۔

اداکار کے جانب سے دی جا نے والی شادی کی پیشکش عائشہ عمر جواب دینے کے بجائے آنکھیں جھکا کر ہنسنے لگ جاتی ہیں۔

عائشہ عمر کی جانب سے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’اظفر اور وہ اسکرین پر 6 سال بعد دوبارہ اکٹھے ہوئے ہیں۔‘

عائشہ عمر کی اس ویڈیو کے کیپشن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ پرپوزل نہیں بلکہ اس جوڑی کا آنے والا ایک پروجیکٹ ہ۔

واضح رہے کہ 34 سالہ اداکار اظفر رحمٰن شادی شدہ ہیں جبکہ عائشہ عمر کی عمر 40 سال ہے اور وہ اب تک کنواری ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More