الزام آریز پر ڈال دیا.. حبا بخاری کے حاملہ ہونے کی خبر دینے پر نادیہ خان کا غلطی ماننے سے انکار ! صارفین نے کھری کھری سنا دی

ہماری ویب  |  Sep 11, 2024

"جب آریز نے مجھے حبا کے حمل کی خوشخبری دی، تو انہوں نے ایک بار بھی یہ نہیں کہا کہ اس بات کو اپنی ذات تک محدود رکھیں یا اسے چھپائیں۔ اگر انہوں نے کہا ہوتا، تو میں لازمی ایسا کرتی کیونکہ میرے پاس انڈسٹری کے بہت سے لوگوں کے راز ہیں۔ لوگ عام طور پر خود مجھے بتاتے ہیں کہ فلاں بات کسی کو نہیں بتانی، اور میں ہمیشہ ان باتوں کو راز رکھتی ہوں۔ لیکن آریز نے ایسا کچھ بھی نہیں کہا"

یہ کہنا ہے معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان کا جنھوں نے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے چند دن پہلے اپنے شو میں حبا بخاری اور آریز احمد کے والدین بننے کی خبر دینے کے متعلق گفتگو کی.

نادیہ خان نے اپنے دفاع میں کہا کہ اگر یہ بات خفیہ ہوتی، تو آریز مجھے کبھی نہیں بتاتے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ میں ٹی وی پر شو کرتی ہوں، اور وہاں ایسی باتیں لاشعوری طور پر منہ سے نکل سکتی ہیں۔

یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، بلکہ اسے کچھ وقت ہو چکا ہے اور میرا مقصد کسی کی خبر بریک کرنا نہیں تھا، بلکہ میں صرف جوڑے کو خوشخبری دینا چاہتی تھی۔"

البتہ صارفین نادیہ کے اس رویے کو سخت منافقت اور جھوٹ قرار دے رہے ہیں. تبصروں میں صارفین کا کہنا ہے کہ آریز اور حبا کو اس حوالے سے کوئی خبر دینی ہوتی تو وہ خود دیتے نادیہ خان کو کوئی حق نہیں تھا کسی کی ذاتی باتیں ٹی وی پر کہنے کا. جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ نادیہ نے ابھی بھی سارا الزام آریز کے سر ڈال دیا ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More