بنگلادیش کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے قبل پاکستانی اسکواڈ میں اچانک ایک تبدیلی کردی گئی۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر کی جگہ محمد عباس آفریدی کو 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران محمد وسیم جونئیر کے سائیڈ اسٹرین انجری کے شکار ہونے کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی عباس آفریدی کو موقع دیا گیا ہے۔
نوجوان فاسٹ بولر محمد عباس 20 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں، جس میں انہوں نے 33 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
واضح رہے کہ عباس آفریدی نے رواں پی ایس ایل سیزن میں 17 وکٹیں حاصل کیں تھی۔