صوبائی وزیر نے ٹانک میں سڑکوں کی مرمت کا ٹینڈر منسوخ کردیا

ہماری ویب  |  Oct 05, 2025

صوبائی وزیر مواصلات مینا خان آفریدی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ٹانک کی سڑکوں کی مرمت کے لیے جاری ٹینڈر اشتہار ایک ہی دن میں منسوخ کردیا۔

جن سڑکوں کے لیے اشتہار جاری کیا گیا اس میں وزیرِ اعلیٰ کی ہدایات نظر انداز کی گئیں، شخصی نام کے ساتھ ٹینڈر جاری کرنے پر وزیرِ اعلیٰ نے پابندی لگا رکھی ہے۔

اشتہار محکموں کے قلمدان کی تبدیلی کے دوران جاری ہوا، صوبائی حکومت میں شفافیت پہلا اور رہنما اصول ہے۔ معاملے کی چھان بین کرکے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔ کسی بھی شخصی نام سے کوئی منصوبہ منظور نہیں کیا جائے گا، وزیرِ اعلیٰ کی ہدایات واضح ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More