آسٹریلین کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کردی

سماء نیوز  |  Jun 02, 2020

India Australia Cricketلاک ڈاؤن اور کرونا وائرس سے بننے والی صورت حال کے بعد کئی آسٹریلین کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم اور پارکوں کے محدود رقبوں پر پریکٹس سیشنز کا آغاز کردیا ہے۔

آسٹریلوی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز کے انٹرنیشنل کرکٹرز نے کھلے میدانوں کے بجائے محدود رقبوں پر پریکٹس سینشز کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سڈنی کے اولمپک پارک میں ٹریننگ کرنے والے آسٹریلوی کرکٹرز میں اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک شامل ہیں۔ لاک ڈاؤن جیسی غیر یقینی صورت حال پر کینگرو 30 سالہ کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ گھر میں رہ کر فٹنس کے لیے کافی ورک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 ماہ بعد کرکٹ کھیلنا اچھا لگ رہا ہے، گھر میں رہتے ہوئے بھی پریکٹس سے میں بہتر پوزیشن میں ہوں اور اچھا محسوس کر رہا ہوں، اتنے عرصے تک کرکٹ سے دور رہے تاہم اب میں کرکٹ میں واپسی سے خوش ہوں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے بعد سری لنکا کے کرکٹرز کیلئے بھی بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ پلان اگلے ہفتے پیر 9 جون سے سی سی سی کولمبو میں شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان کے سابق کوچ، جو اب سری لنکا میں اپنی خدمامت پیش کر رہے ہیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر اس ٹریننگ کی نگرانی کر رہے ہیں۔

سری لنکن کھلاڑیوں کو ابتدائی سیشن میں تمام فیس ماسک لگا کر اور سماجی فاصلے کے ساتھ بیٹھے، گراؤنڈ میں تربیت کا آغاز منگل 10 جون سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More