فیس بک صارفین کے لیے بری خبر

بول نیوز  |  Aug 14, 2020

 سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ فیس بک نے اپنی ایپ ‘فیس بک لائٹ’ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

فیس بک نے برازیل میں صارفین کو ‘فیس بک لائٹ ایپ’ بند کرنےکے حوالے سے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں اور اب فیس بک پوری دنیا میں اپنی لائٹ ورژن ایپ بند کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

آنے والے دنوں میں سماجی رابطوں کا مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک اینڈرائیڈ اور آئی او صارفین کے لیے اپنی لائٹ ورژن ایپ بند کر رہا ہے۔

دنیا بھر میں فیس بک لائٹ استعمال کرنے والے صارفین اب فیس بک ایپ کے ہی ذریعے ہی اس پلیٹ فارم کو استعمال کر سکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More