عالمی وبا کی ویکسین موٹے لوگوں پر اثر نہیں کریگی؟ رپورٹ نے سب کے ہوش اڑادیئے

بول نیوز  |  Aug 14, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین موٹے لوگوں کے لیے اتنی مؤثر ثابت نہیں ہوگی جتنی صحت مند اسمارٹ لوگوں پر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق طبی ما ہرین کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین موٹے لوگوں کے لیے اتنی فائدہ مند نہیں ہوگی جتنی اسمارٹ لوگوں پر ہوگی۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر کووڈ 19 کے لیے کوئی آسان ہدف ہے تو وہ موٹے لوگ ہیں، موٹے افراد کووڈ 19 سمیت کسی بھی انفیکشن کے لیے آسان ہدف ہیں جبکہ غیر ملکی اخبار میں شائع ہونے والی ایک پورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کام کر سکتی ہے مگر ضروری نہیں ہے کہ وہ ہر کسی کے لیے ایک جیسی مؤثر ثابت ہو۔

انٹرنیشنل جرنل آف اوبیسٹی میں شائع ہونے والی ایک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق وہ موٹے افراد جنہوں نے فلو سے بچنے کے لیے ویکسین کروائی ہوتی ہے ، موٹے افراد میں عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین غیر مؤثر ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے۔

روس نے ‘پہلی’ کورونا وائرس ویکسین تیار کرلی

2017ء میں بھی جرنل ہیومن ویکسین اینڈ امیونو تھراپیٹک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موٹاپا ویکسین کے اثر کو زائل کر سکتا ہے جبکہ ہیپا ٹائٹس بی کے لیے استعمال کی جانے وال ویکسین موٹے لوگوں کے لیےغیر مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ویکسین کو مؤثر بنانے کے لیے ٹی سیلز T-cells بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، ٹی سیلز انفیکشن سے بچاتے ہیں جبکہ موٹے افراد میں سوجن کے باعث ٹی سیلز اپنی افادیت کھو دیتے ہیں اسی لیے موٹے افراد پر ویکسین غیز مؤثر ثابت ہوتی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More